۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالفضل طباطبایی اشکذری

حوزہ / شام میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخی اور توہین دین اسلام کے خلاف دشمنوں کی نفرت اور دشمنی کی دلیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ہفتے دمشق حرم مطہر حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں نماز جمعہ کے خطبات میں شام میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے نے ، امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے  ان کے کردار کو انتہائی با عظمت قرار دیتے ہوئے امام علیہ السلام کے فضائل کا ذکر کیا۔

شام میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے نے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی پاک ہستی کی توہین کرنے کے گھناؤنی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ عمل دین اسلام کے خلاف دشمنوں کی نفرت اور دشمنی کی دلیل ہے۔

انہوں نے اس بات زور دے کر کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ، دشمن کے ان اقدامات کا مقصد خطے میں امریکی صہیونی منصوبوں کو فراموش کرانا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالفضل طباطبائی اشکذری نے مزید کہا کہ ان نازک حالات میں مسلمانوں کی بیداری ضروری ہے کیونکہ دشمن اپنے ناپاک عزائم اور کاموں کو معمول پر لانا چاہتا ہے ، لہذا ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ امریکہ ایک فریب کار اور بڑا شیطان ہے۔

شام میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے نے دشمن کے منصوبوں کے بارے میں بصیرت اور درست معلومات کا حصول انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ، خطے کی کچھ حکومتیں دشمنوں کی چالاکی  سے دھوکہ کھا گئیں اور دشمنوں کی اسلام اور مسلمانوں سے نفرت کو بھول گئیں ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالفضل طباطبائی اشکذری نے اپنے خطاب کے آخر میں محرم الحرام کی مناسبت سے اہل بیت علیہم السلام کے مصائب کا تذکرہ بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .