اتوار 17 مئی 2026 - 12:06
اصل خطرہ دشمن کی سازشوں کو نظر انداز کرنے اور اس کے شیطانی منصوبوں کے لیے راہ ہموار کرنے میں ہے

حوزہ/ عبدالملک حوثی نے کہا: صہیونی شیطانی منصوبہ پوری انسانیت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ ہماری امت پر لازم ہے کہ وہ صہیونی عناصر اور ان کے حامیوں کے شر کا مقابلہ کرے اور ان کی سرکشی کے خلاف ڈٹ جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی عناصر اور ان کے حامیوں کی جانب سے قرآن مجید اور اسلامی مقدسات کی توہین دراصل اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا: یہ صہیونی شیطانی منصوبہ پوری انسانیت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ ہماری امت پر لازم ہے کہ وہ صہیونی عناصر اور ان کے حامیوں کے شر کا مقابلہ کرے اور ان کی سرکشی کے خلاف ڈٹ جائے۔

عبدالملک الحوثی نے مزید کہا: صہیونی عناصر اس منصوبے کے تحت خطے کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیوں میں شدت لانا چاہتے ہیں، خصوصاً اس شکست کے بعد جو انہیں ایران کے ہاتھوں اٹھانا پڑی۔

انہوں نے کہا: اصل خطرہ دشمن کی سازشوں کو نظر انداز کرنے اور اس کے شیطانی منصوبے کے لیے راہ ہموار کرنے میں پوشیدہ ہے۔

انصاراللہ کے سربراہ نے زور دے کر کہا: ہماری قوم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی۔ صہیونی حملوں اور خطرات سے غافل نہیں رہی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ میدان میں اپنی بھرپور موجودگی کے ذریعہ امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کے مقابلے کے لیے اپنی بھرپور آمادگی کا اظہار کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha