۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے نائیجیریا کے ممتاز عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز قید اور صحت کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فورا رہا کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام  مقصود علی ڈومکی نے نائیجیریا کے ممتاز عالم دین شیخ محمد ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز قید اور صحت کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے  کہ انہیں فورا رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد ابراہیم زکزاکی نائیجیریا سمیت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں جنہیں عالمی سامراجی قوتوں کے انسان دشمن ایجنڈے کے تحت بلا جواز قید میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے نائیجیریا   میں جاری شیعہ نسل کشی پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق  شیخ ابراہیم زکزاکی کو جیل میں زہر دیا گیا ہے جس کے باعث دنیا بھر کے کروڑوں لوگ اس عظیم انسان کی صحت کے سلسلے میں شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیرین حکومت اپنے ملک کی اعلی عدالت کے احکامات اور انصاف کے تمام تر تقاضوں کو نظر انداز کر کے اغیار کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ حمد ابراہیم زکزاکی کے 6 بیٹے شہید کئے گئے اور انہیں ان کی اہلیہ سمیت قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جو نائیجیرین حکومت کی بربریت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ  شیخ حمد ابراہیم زکزاکی کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نائیجیرین حکومت ہوگی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .