۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
منوریل

حوزہ/ عتبہ حسینیہ اور عراق میں موجود دیگر مقدس مقامات کے ذمہ داروں نے نجف اشرف اور کربلائے معلی کے درمیان منوریل کی تعمیر کے حوالے سے وزیر اعظم کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عتبہ حسینیہ اور عراق میں موجود دیگر مقدس مقامات کے ذمہ داروں نے نجف اشرف اور کربلائے معلی کے درمیان منوریل کی تعمیر کے حوالے سے وزیر اعظم کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

عتبہ حسینیہ کے نمائندے "احمد حسن الفہد" نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: "یہ اجلاس وزیر اعظم کے دفتر میں منعقد کیا گیا ہے اور اس میں دونوں حرم کے نمائندوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی، توقع ہے کہ اس ٹرین کا نقطہ آغاز نجف اشرف سے ہوگا اور یہ 4 اسٹیشنوں سے گزرتے ہوئے کربلا پہنچے گی۔

حسن الفہد نے مزید کہا: یہ ٹرین زمین سے 6 سے 8 میٹر کی بلندی پر چلے گی اور اس میں 1500 مسافروں کی گنجائش ہے، اس کی رفتار تقریباً 150 سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، اس کا مطلب یہ ہے کہ نجف سے کربلا تک کا فاصلہ 15 سے 20 منٹ کے اندر طے کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا: ٹرین کا نام "البراق" یا "فطرس" ہوگا اور توقع ہے کہ یہ پول نمبر 132 کے قریب بغداد کی ٹرین سے متصل ہو جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .