اتوار 30 نومبر 2025 - 06:44
بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور آزادی پر جارحیت کے مترادف ہے

حوزہ/ مجمع علماء المسلمین لبنان نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی حکومت کا مؤقف بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی جارحیت کے حجم کے متناسب نہیں ہے، جو لبنان کی خودمختاری اور آزادی پر جارحیت کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء المسلمین لبنان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنی ایک نشست کے بعد جاری بیان میں اعلان کیا کہ لبنانی حکومت کا مؤقف بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی جارحیت کے حجم کے متناسب نہیں ہے، جو لبنان کی خودمختاری اور آزادی پر جارحیت کے مترادف ہے، خاص طور پر جب یہ یوم آزادی کے موقع پر ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: لبنانی حکومت کی جانب سے اب تک صرف مذمت و افسوس کے الفاظ ہی جاری ہوئے ہیں لیکن اس جارحیت کے حجم کے متناسب کوئی سیاسی اور حکومتی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

مجمع نے اشارہ کیا کہ لبنانی حکومت کو سلامتی کونسل کی فوری میٹنگ بلانے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا تاکہ لبنانی دارالحکومت پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جاتا اور صہیونی حکومت کو اس کے تکرار سے روکا جاتا۔ نیز لبنانی حکومت کو فوجی ہتھیاروں کے تمام انہدامی اقدامات کو معطل کرنے کا اعلان کرنا چاہیے جیسا کہ لبنانی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رودولف ہیکل نے وزراء کی کابینہ کی آخری میٹنگ میں تجویز پیش کی تھی۔

بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور آزادی پر جارحیت کے مترادف ہے

مجمع علماء المسلمین کی جانب سے جاری اس اعلامیہ میں آیا ہے کہ ایسا مؤقف صہیونی دشمن پر اس کی جارحیت پر نظرثانی کرنے کا دباؤ ڈال سکتا ہے، خاص طور پر جب اسے معلوم ہو کہ جنوب النہر علاقے میں ہتھیار جمع کرنے کا معاملہ معطل کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے بدلے میں وہ بھی مقبوضہ علاقوں سے اپنی واپسی، قیدیوں کی واپسی اور لبنانی خودمختاری اور لبنانیوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے روزانہ کی جارحیت کو روکنے کے اپنے وعدے پر عمل کرے۔

مجمع علماء المسلمین نے صہیونی دشمن کی جانب سے فائر بندی معاہدے اور قرارداد 1701 کی خلاف ورزی جاری رکھنے، مارون الراس قصبے پر ایک صہیونی ڈرون کی طرف سے ساؤنڈ بم پھینکنے اور صہیونی دشمن کے ڈرونز کے لبنان کے تمام فضائی حدود میں پرواز جاری رکھنے کی بھی مذمت کی جو لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha