حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا: دنیا کو صیہونی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے اور مغربی دنیا کی بدمعاش اسرائیلی حکومت کی حمایت کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ہم اپنے پڑوسیوں کے خلاف تسلط پسندانہ پالیسیوں کو قبول نہیں کرتے جو اسرائیل ان دنوں کھلے عام کر رہا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے مزید کہا: مغربی دنیا کو ان تنازعات کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے جو اسرائیل پیدا کر رہا ہے کیونکہ یہ تنازعات پورے خطے اور اس سے باہر کو بھی لپیٹ میں لے لیں گے۔









آپ کا تبصرہ