حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے انتباہ کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی معطل شدہ پابندیاں 27 ستمبر 2025ء تک دوبارہ نافذ ہوئیں تو ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان قاہرہ میں طے پانے والا معاہدہ بھی فوری طور پر ختم کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا: سلامتی کونسل میں حالیہ ووٹنگ میں مجوزہ قرارداد منظور نہ ہوسکی، تاہم اب بھی ایک ہفتے کا وقت باقی ہے کہ سفارتی اقدام کے ذریعہ پابندیوں کی واپسی کو روکا جاسکے۔ اگر اس دوران کوئی بامعنی اقدام نہ ہوا تو معاہدے کا خاتمہ ایک لازمی اور منطقی فیصلہ ہو گا۔
غریبآبادی نے کہا: ایرانی وزیر خارجہ نے قاہرہ معاہدے پر دستخط کے بعد واضح کر دیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی مخاصمت آمیز اقدام کو اس معاہدے کی معطلی تصور کیا جائے گا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا: ایران مکمل ہوشیاری سے اپنے مفادات کا دفاع کرے گا اور ہر اقدام کا متناسب جواب دیا جائے گا۔اس صورتحال کے بعد ایران کے آئندہ اقدامات پالیسی سطح پر زیر غور ہیں اور مناسب وقت پر ان کا اعلان کیا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ