۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تبریز

حوزہ/ مشرقی آذربائیجان میں دفتر رہبر معظم کے سربراہ نے کہا: حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ دوران حج اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرنے سے گریز کریں اور اس روحانی سفر کی برکتوں سے بنحو احسن استفادہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی آذربائیجان میں دفتر رہبر معظم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد باقر ایران نژاد نے عازمین حج کے لئے منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ دوران حج اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرنے سے گریز کریں اور اس روحانی سفر کی برکتوں سے بنحو احسن استفادہ کریں، اس کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد روحانیت میں مزید اضافہ اور حج کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا:عازمین حج کے لئے ضروری ہے کہ وہ مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا سے حج کے دوران دوری برتیں اور اس بیہودہ چیزوں میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں، اس لیے تمام عازمین حج سے گزارش ہے کہ وہ بازاروں میں خریداری سے گریز کریں اور اس روحانی سفر سے کسب فیض کریں۔

حجۃ الاسلام ایرانی نژاد نے تاکید کرتے ہوئے کہا:عازمین حج جس قدر احکام و اعمال حج سے واقف ہوں گے، اتنا ہی اس فریضہ حج کی معنویت اور روحانیت میں اضافہ ہوگا، اس لیے ہم نے کوشش کی ہے کہ حج پر تشریف لے جانے والے مومنین کی خدمت میں ان باتوں کی جانب توجہ دلائیں۔

انہوں نے مزید کہا: حج کے سلسلے میں ضروری ہے کہ بیت اللہ کی شبیہ دکھا کر عملی طور پر عازمین حج کے لئے مناسک حج کو بیان کیا جائے تا کہ حج کے ددران مومنین کو کوئی تکلیف نہ ہو اور با آسانی حج انجام دے سکیں، اس سلسلے میں کئی نشستیں منعقد کی جائیں اور مومنین کو ضروری آگاہی فراہم کی جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .