۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ حیدرآباد دکن ہندوستان کے معروف و ممتاز عالم دین، خطیب اور بانی و سرپرست اعلی مجمع علماء و خطباء حیدرآباد و چیرمین UtvNetwork حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے گزشتہ شب جمعہ رواق غدیر حرم امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس میں "آداب زیارت" کے موضوع پر یادگار مجلس پڑھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہر حیدرآباد دکن کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام میں زایرین اردو زبان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو صرف قبر سے قریب نھی ہونا چاہیے بلکہ اپنے آپ کو صاحب قبر سے قریب کرنا چاہیے۔

مولانا نے اپنی تقریر میں مزید صادق آل محمد امام جعفر صادق علیہ السلام اور سید الشھدا جناب حمزہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا شہادت ایک عظیم نعمت ہے جو ہر کسی کو خدا وند عالم کی طرف عطا نھی ہوتی ہے روز محشر شھید کا مقام بلند و بالا ہے اور ہر کوئی شھید کے مقام کو دیکھ کر رشک محسوس کرے گا۔

اسکے علاوہ صادق آل محمد کی سیرت اور علمی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام نے جو بنیاد ڈالی تھی مکتب جعفری کی اسکی جھلک آج پوری دنیا میں دکھائ دے رہی ہے اور اور لوگ علوم آل محمد سے مستفیض ہو رہے ہیں اور یہی وہ علوم ہیں جو انسان کی زندگی کو منزل کمال پر لے جاتے ہیں۔

اسی سلسلہ میں اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے انھوں نے آداب زائر اور زیارت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حجت خدا کے حضور میں انسان کو کس طریقہ سے حاضر ہونا چاہیے انسان صرف قبر سے قریب نہ ہو بلکہ انسان کو چاہیے کہ وہ صاحب قبر سے بھی قریب ہو۔

جب انسان معنوی طور پر صاحب قبر سے قریب ہوگا تو اس انسان کو خود اس بات کا احساس ہوگا کہ ہم کس بلند و بالا ذات کے حضور میں حاضر ہیں۔

اور اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ایک زائر صرف جب تلک ان مقامات مقدسہ پر رہے تو صرف اسی وقت تک اسکے اندر تبدیلی نہ دکھائے دے بلکہ جب یہی زائر ان مقامات سے کسب فیض کر کے اپنے وطن واپس جائے تو تبدیلی اسکے عمل و کردار و رفتار میں بھی دکھائی دے۔

اور آخر میں مولانا نے مجلس کے اختتام پر مصائب آل محمد کو بیان کیا زائرین اشک بار آنکھوں سے امام رؤوف کی بارگاہ میں انکے جد مظلوم کا پرسہ پیش کیا،

اس موقع پر کثیر تعداد میں ہندوستان اور پاکستان کے زایرین، علمائے عظام اور طلاب کرام نے مجلس میں شرکت کی اور حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے خادمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .