۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
News ID: 399864
17 جون 2024 - 01:46
خدمت

حوزہ/ عبادت صرف نماز ، روزہ اور ارکان حج و عمرہ کو ادا کرنا ہی نہیں ہے بلکہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑی عبادت بندگان خدا کی بے لوث خدمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی مکہ مکرمہ سے رپورٹ کے مطابق، عبادت صرف نماز ، روزہ اور ارکان حج و عمرہ کو ادا کرنا ہی نہیں ہے بلکہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑی عبادت بندگان خدا کی بے لوث خدمت ہے۔حج تمتع کے دوران ایسے بہت سے مشاہدات نظروں سے گزرے جس سے عبادت کا اصل مفہوم ابھر کر سامنے آتا ہے۔

اس سال حج پر خاص طور پر جوانوں نے حج پر آئے ہوئے بزرگوں اور ضعیف و ناتواں خواتین کی ارکان حج میں ان کی مدد کر کے حقیقی حج کے ثواب کو حاصل کیا انہیں مخلصین کی فہرست میں ایک نام کول گاؤں مال، سنار ناسک سے پہلی مرتبہ حج کمیٹی آف انڈیا سے فریضۂ حج کی ادائگی کے لئے آئے بندۂ خدا امجد سانڈھو بھائی پٹھان کی ہے جو رات بھر عرفات و مزدلفہ کے میدان میں شب بیداری کرنے کے بعد صبح رمئ جمرات کے فرائض کے بعد منی کے میدان میں بندگان خدا کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئے۔

دوران حج انوکھی خدمت

امجد سانڈھو بھائی پٹھان لگاتار بغیر تھکے ہوئے صبح سے رات ایک بجے تک حاجیوں کے حلق (سر منڈن) کو انجام دیتے رہے اور ان کے بتانے اور ہمارے مشاہدے کے مطابق تقریبا 150 سے زیادہ حاجیوں کا فی سبیل اللہ سر منڈن انجام دیا خبر تحریر کرتے وقت بھی تقریبا دسیوں افراد اپنی نوبت کا انتظار کر رہے ہیں مگر یہ بندۂ خدا ابھی بھی ایک پیر سے کھڑا اس عبادت کو انجام دے رہا ہے اور یہ سلسلہ رات میں کب تک چلے گا کچھ نہیں پتہ ۔

اس خدمت کے سلسلہ میں جب امجد بھائی سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ اسی سال میں جب عمرۂ مفردہ کے لئے آیا تھا تو اسی وقت میں نے یہ نیت کیا تھا کہ اگر اس سال حج پر نمبر آگیا تو حجاج کرام کی فری میں یہ خدمت انجام دوں گا۔ اور اللہ نے ان کی اس دعا کو سن لیا اور حجاج کی فری میں سر منڈن (حلق) کی خدمت کا انوکھا موقع میسر ہوا۔اس مرد مجاہد کو ہمارا سلام ہے اللہ ان کی اس بے لوث خدمت کو قبول فرمائے ۔۔۔۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .