۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
تجمع علمای مسلمان لبنان

حوزه/ شیخ حسان عبداللہ: فلسطین برطانیہ کی ملکیت نہیں جو کسی کو چاہئے دیدے ۔ فلسطین مسلمانوں کی شہ رگ حیات ہے اور اللہ کے حکم سے آزاد ہو کر رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم علما کونسل لبنان کے وفد کے سربراہ شیخ حسان عبداللہ نے"بالفوربیان" کی مناسبت سے علماء کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم امت اسلامیہ اور عرب کی تاریخ کے سب سے نفرت انگیز دن کی یاد میں جمع ہوئے ہیں کہ جواسلامی معاشرے میں عظیم مصیبتوں کا باعث بنا۔

انہوں نے "بالفور بیان" کے متن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین کی سرزمین برطانوی ملکیت نہیں ہے کہ وہ جسے چاہئے دے۔عرب حکمرانوں کو فلسطین کی سرزمین کے تعلق سے کوتاہی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے،یہ سرزمین قیامت تک مسلمانوں کی ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے اسے آزاد کریں گے۔

مسلم علما کونسل لبنان کے وفد کے سینئر رکن نے فلسطینی قوم اور مذہبی اداروں سے برطانیہ کے خلاف شکایت درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام فلسطینی مزاحمتی گروہوں سے پوری طاقت کے ساتھ صہیونی حکومت کو یہودیت کے منصوبوں سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے اور جہاد کے سلسلے کو جاری رکھے جانے پر تاکید کی تاکہ خدا ہم پر رحم و کرم فرمائے اور غاصب صہیونیوں سے فلسطین کو نجات دلائے۔

شیخ عبداللہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کے تمام استکباری ممالک صہیونی حکومت کے دوست ہیں کہا کہ یہ امید کرنا کہ وہ ہمیں ہمارے حقوق دلائیں گے، ایک طرح کا وہم و گمان ہے۔انہوں نے لبنانی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ جارج قرداحی کی مکمل حمایت کا اظہار کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .