۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
شیخ عکرمه صبری خطیب مسجد الاقصی

حوزہ / مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا: غاصب صہیونیوں نے فلسطین میں 500 سے زائد اسلامی مقبروں کو منہدم کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا: غاصب صہیونیوں نے فلسطین میں 500 سے زائد اسلامی مقبروں کو منہدم کر دیا ہے۔

انہوں نے فلسطین سے باہر رہنے والے فلسطینیوں کی منعقدہ "قبرستانوں کا انہدام، اسرائیل کی یہودی سازی اور جعلِ تاریخ کی سیاست" نامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: غاصب صہیونی مسلمانوں کے قبرستانوں کو باغِ تورات میں تبدیل کرنے کے لیے مسمار کر رہے ہیں۔

شیخ عکرمہ صبری نے مزید کہا: یہ قبرستان طولِ تاریخ میں فلسطین میں ہماری موجودگی کو ثابت کرتے ہیں اور غاصب صہیونیوں کے خلاف ناقابل انکار سند ہیں۔

مسجد الاقصیٰ کے خطیب نے غاصب صہیونیوں کے ان اقدامات کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا: مسلمان اب بھی ان قبرستانوں میں دفن ہو رہے ہیں لیکن سے صہیونیوں کی کوشش ہے کہ وہ ان قبرستانوں کے آثار کو مٹا دیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: کروڑوں مسلمانوں کا دل شہر قدس شریف کے لیے دھڑکتا ہے کیونکہ وہ ان کے مقدسات میں سے ایک ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .