۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
شارٹ فلم

حوزہ/ ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی دو شارٹ فلموں کو اٹلی اور چین میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں 3 ایوارڈز سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی دو شارٹ فلموں کو اٹلی اور چین میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں 3 ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ہدایتکار "علیرضا قاسمی" کی بنائی گئی شارٹ فلم "Better than Neil Armstrong" کو اٹلی میں منعقدہ Via Dei Corti فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین ہدایتکاری اور سب سے بہترین شوٹنگ کے انعامات سے نوازا گیا۔

اٹلی کے شہر کتنیا میں ہر سال نومبر میں ہونے والے اس میلے کو کورونا کی وجہ سے رواں سال میں ایک ماہ کی تاخیر سے انعقاد کیا گیا۔

اس شارٹ فلم کی کہانی سے متعلق لکھا گیا ہے کہ چار بچے چاند کا سفر کرنے اور ایک خطرناک سانپ کو شکست دینے کے بعد ریڈ لینڈ کی دریافت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر ایرانی ہدایتکار "محمد رضا گلپور" کی بنائی گئی شارٹ فلم "Zen" کو چین میں منعقدہ New Media Short فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین ڈراما فلم کے طور پر چن لیا گیا۔

واضح رہے کہ چین کے شہر شینزین میں اس آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ براعظم کے فلم سازوں نے حصہ لیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .