۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حجت الاسلام علیپور

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین قاسم علی پور نے کہا: امام حسین (ع) کی عظمت و منزل ت کو بیان کرنا اس زبان ناچیز کے بس میں نہیں ہے ، لہذا ہم پیغمبر اسلام (ص) کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ پر ہی اکتفا کرتےہیں، آپ نے فرمایاکہ امام حسین (ع) دست قدرت الہی کے شاہکار ہیں، امام حسین (ع) کی عظمت صرف خدا ، پیغمبر اسلامؐ اور معصومین (ع) ہی جانتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ گیلان کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین قاسم علی پور نے کی عزادارن امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کی عظمت و منزل ت کو بیان کرنا اس زبان ناچیز کے بس میں نہیں ہے ، لہذا ہم پیغمبر اسلام (ص) کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ پر ہی اکتفا کرتےہیں، آپ نے فرمایاکہ امام حسین (ع) دست قدرت الہی کے شاہکار ہیں، امام حسین (ع) کی عظمت صرف خدا ، پیغمبر اسلامؐ اور معصومین (ع) ہی جانتے ہیں۔

انہوں نے قرآن مجید کی اس آیت مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے پیغمبر اکرم (ص) کی عظیم شخصیت کے بارے میں کہا: پیغمبر اسلام (ص) خلق عظیم پر فائز ہیں، قرآن کہتا ہے: إِنَّکَ لَعَلی‌ خُلُقٍ عَظِیمٍ، اے پیغمبر آپ خلق عظیم پر فائز ہیں (سورہ قلم ۴) وہ نبی کہ جو فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ أَوْ أَدْنَیٰ کی مزلوں پر فائز ہووہ اگر امام حسینؑ کے بارے میں فرمائے کہ حُسَیْنٌ مِنِّی وَ أَنَا مِنْ حُسَیْنٍ "حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں" یعنی وہ امام حسین ؑ کے وجود کو اپنا وجود سمجھتا ہے، اسی طرح نبوت کے علاوہ وہ تمام عہدے جن پر پیغمبر اسلام فائز ہیں امام حسین علیہ السلام کی ذت والا بھی حامل ہے۔

حوزہ علمیہ گیلان کے مدیر نے پیغمبر اکرم(ص) کی روایت کے مطابق امام حسین(ع) کی خصوصیات اور ان کے اور دیگر معصومین(ع) کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہا: سب سے اہم خصوصیت جو امام حسین (ع) کو دوسرے معصومین (ع) سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ خدا نے ان کی تربت میں شفا رکھی ہے «الشِّفَاء فِی تُرْبَتِهِ» ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین علی پور نے سید الشہداء کی تربت کھانے کے مباح ہونے کے بارے میں کہا: اگرچہ مٹی کھانا حرام ہے لیکن سید الشہداء کی تربت نہ صرف حرام نہیں ہے بلکہ اس کا کھانا مستحب ہے۔ فقہ کے مطابق جو بچہ پیدا ہوتا ہے اس کے لیے مستحب ہے کہ اس کے تالو کو امام حسین علیہ السلام کی تربت سے متبرک کریں۔

حوزہ علمیہ گیلان کے مدیر نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ آپ کے گنبد کے نیچے دعا مستجاب ہوتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین علی پور نے تیسری خصوصیت کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امام حسین علیہ السلام کے بارے میں فرمایا: «وَ الْأَئِمَّةَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِ» ائمہ ان کی اولاد میں سے ہیں" یعنی امام حسین علیہ السلام کے بعد تمام ائمہ ہیں آپ کی نسل سے ہیں اور آپ کی اولاد ہیں، چنانچہ جب امام زمان نے اپنا تعارف کرائیں تو فرمائیں گے کہ میں حسین علیہ السلام کی نسل سے نواں فرزند ہوں۔

حوزہ علمیہ گیلان کے مدیر نے آخر میں کہا: چونکہ امام حسین (ع) نے اپنا سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کردیا، اس لئے خدا نے ان تمام قربانیوں کے بدلے یہ خصوصیات عطا کی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .