حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست کرناٹک کے شہر بینگلور کی عسکری جامعہ مسجد جانسن مارکیٹ میں 28 جولائی بعد از نماز جمعہ ایک احتجاجی جلوس برآمد ہوا۔ جس میں بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی اور ہاتھ میں ایسے پلے کارڈز اور بینر اٹھائے تھے جن میں سویڈن اور ڈنمارک مخالف و قرآن کریم کی حمایت میں نعرے اور پیغامات درج تھے۔
احتجاج میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں قرآن کریم اٹھائے ہوئے تھے اور ساتھ ساتھ قرآن کریم کے مختلف سورتوں کی تلاوت بھی کر رہے تھے۔
احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس امت کو دی ہوئی دو چیزوں قرآن اور اہلبیت (ع) پر ہمیشہ سے دشمن نے وار کیا اور اسی ماہ محرم میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام نے کربلا کی سرزمین پر اپنے اہل و عیال و اصحاب کی قربانی دے کر اسلام و قرآن کو ایک نئی زندگی بخشی لہذا ہر عزادار، ہر مسلمان، ہر شریف النفس انسان کا فریضہ ہے کہ اس توہین کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔