۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت ایسے عمل کی جانب اشارہ کیا ہے جو انسان سے نعمت کو چھین لیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "الکافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الصادق علیہ السلام:

كانَ أبي عليه السلام يَقولُ : إنَّ اللّهَ قَضى قَضاءً حَتما أن لا يُنعِمَ عَلَى العَبدِ بِنِعمَةٍ فَيَسلُبَها إيّاهُ ، حَتّى يُحدِثَ العَبدُ ذَنبا يَستَحِقُّ بِذلِكَ النِّقمَةَ .

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

میرے والد گرامی فرمایا کرتے تھے کہ خداوند عالم نے قطعی حکم میں فرمایا ہے کہ جب بھی وہ کسی بندے کو کوئی نعمت عطا کرے گا تو تب تک وہ نعمت اس سے واپس نہیں لے گا جب تک وہ گناہ کا ارتکاب کرے چونکہ اس طرح وہ سزا کا مستحق ہو جائے گا (یعنی اس سے وہ نعمت واپس لے لی جائے گی)۔

الكافي : ۲ / ۲۷۳ / ۲۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .