اتوار 2 جولائی 2023 - 04:37
حدیث روز | انسان کے دوست بڑھانے والی تین عادتیں

حوزہ / حضرت امام جواد علیہ السلام نے ایک روایت میں انسان کی ان تین عادتوں کی جانب اشارہ کیا ہے جو اس کے دوست بڑھا دیتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الجواد علیه السلام:

ثَلاثُ خِصالٍ تُجتَلبُ بِهِنَّ المَحَبَّةُ: الإِنصافُ فِي المُعاشَرَةِ، وَالمُؤاساةُ فِي الشِّدَّةِ وَالاِنطِواعِ ، وَالرُّجوعُ إلى قَلبٍ سَليمٍ

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے فرمایا:

تین عادتیں اور خصلتیں دوستی اور محبت میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں:

1۔ رہن سہن میں انصاف کرنا

2۔ خوشی اور غمی میں دوسروں سے ہمدردی کرنا

3۔ (گناہوں سے) پاک دل کا مالک ہونا۔

بحارالأنوار: ۷۸ / ۸۲ / ۷۷

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha