۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے ایک روایت میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے فضائل کی برکتوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "الأمالی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم:

إِنَّ اَللَّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى جَعَلَ لِأَخِي عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَضَائِلَ لاَ يُحْصِي عَدَدَهَا غَيْرُهُ فَمَنْ ذَكَرَ فَضِيلَةً مِنْ فَضَائِلِهِ مُقِرّاً بِهَا غَفَرَ اَللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَ مَا تَأَخَّرَ وَ لَوْ وَافَى اَلْقِيَامَةَ بِذُنُوبِ اَلثَّقَلَيْنِ وَ مَنْ كَتَبَ فَضِيلَةً مِنْ فَضَائِلِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلاَمُ لَمْ تَزَلِ اَلْمَلاَئِكَةُ تَسْتَغْفِرُ لَهُ مَا بَقِيَ لِتِلْكَ اَلْكِتَابَةِ رَسْمٌ وَ مَنِ اِسْتَمَعَ إِلَى فَضِيلَةٍ مِنْ فَضَائِلِهِ غَفَرَ اَللَّهُ لَهُ اَلذُّنُوبَ اَلَّتِي اِكْتَسَبَهَا بِالاِسْتِمَاعِ وَ مَنْ نَظَرَ إِلَى كِتَابَةٍ فِي فَضَائِلِهِ غَفَرَ اَللَّهُ لَهُ اَلذُّنُوبَ اَلَّتِي اِكْتَسَبَهَا بِالنَّظَرِ

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے فرمایا:

خداوند عالم نے میرے بھائی علی ابن ابیطالب (علیہما السلام) کو بے شمار فضائل عطا کئے ہیں کہ جنہیں سوائے خدا کے کوئی شمار نہیں کر سکتا ہے۔ جو بھی ان کے فضائل میں سے کسی ایک فضیلت کا اقرار کرتے ہوئے اسے ذکر کرے گا خداوند متعال اس کے گذشتہ اور آئندہ کے تمام گناہوں کو معاف کر دے گااگرچہ بروز محشر اس کے گناہ جن و انس کے گناہوں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ اور جو بھی ان کے فضائل میں سے کسی ایک فضیلت کو لکھے گا تو جب تک وہ تحریر باقی رہے گی فرشتے اس کی مغفرت کرتے رہیں گے اور جو ان کے فضائل میں سے کسی ایک فضیلت کو سنے گا تو خداوند متعال اس کے وہ تمام گناہ معاف کر دے گا جو اس نے کان سے سن کر کئے ہوں گے اور جو شخص امیرالمومنین (علیہ السلام) کے فضائل میں سے کسی ایک فضیلت کو اپنی آنکھ سے دیکھے گا تو پروردگار عالم اس کے آنکھوں سے کئے گناہ کو معاف کر دے گا۔

الأمالی (للصدوق)، جلد ۱، صفحه ۱۳۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .