حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الکاظم علیہ السلام:
أَي فُلَانُ اتَّقِ اللَّهَ وَ قُلِ الْحَقَّ وَ إِنْ كانَ فِيهِ هَلَاكك فَإِنَّ فِيهِ نَجَاتَك أَي فُلَانُ اتَّقِ اللَّهَ وَ دَعِ الْبَاطِلَ وَ إِنْ كانَ فِيهِ نَجَاتُك فَإِنَّ فِيهِ هَلَاكك
حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے فرمایا:
اے شخص! خدا سے ڈرو اور حق بات کہو اگرچہ اس میں (ظاہراً) تمہاری ہلاکت ہی کیوں نہ ہو اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس میں تمہاری نجات ہے۔
اور اے شخص! خدا کا تقوا اختیار کرو اور باطل کو ترک کر دو اگرچہ اس میں (ظاہراً) تمہاری نجات ہی کیوں نہ ہو اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس میں تمہاری ہلاکت ہے۔
تحف العقول، صفحه ۴۰۸