حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیہ السلام:
إنَّ المَرءَ يَحتاجُ في مَنزِلِهِ و عِيالِهِ إلى ثَلاثِ خِلالٍ يَتَكَلَّفُها و إن لَم يَكُن في طَبعِهِ ذلكَ : مُعاشَرَةٍ جَميلَةٍ ، و سَعَةٍ بتَقديرٍ و غَيرَةٍ بتَحَصُّنٍ
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
مرد کو گھر اور اپنے اہل و عیال کے لئے تین کام انجام دینے چاہئیں اگرچہ وہ کام اس کے مزاج کے خلاف ہی کیوں نہ ہوں: خوش اخلاقی، ممکنہ حد تک سخاوت اور غیرت ناموسی۔
بحارالأنوار : ۷۸/۲۳۶/۶۳