حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی دنیا کے علماء، مفتیان، دانشوروں اور اعلیٰ حکام نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو انسانیت کے مجرم قرار دیا اور ان کے خلاف بین الاقوامی اور اسلامی عدالتوں میں قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس بیان کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
الحمدلله رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی سیدنا محمد و آله الطاهرین و صحبه المنتجبین، و بعد؛
ہم، اسلامی ممالک کے جید علما، مفتیان، دانشوروں اور ذمہ دار شخصیات، قرآن کریم، سنت نبوی، اسلامی فقہ کے مسلمہ اصول اور بین الاقوامی مسلمہ قوانین کی بنیاد پر درج ذیل نکات کا اعلان کرتے ہیں:
1. ٹرمپ اور نیتن یاہو کی "محارب" اور "مفسد فی الارض" کے طور پر واضح مذمت:
ارشاد باری تعالیٰ ہے: اِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِینَ یُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَیَسْعَوْنَ فِی الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ یُقَتَّلُوا أَوْ یُصَلَّبُوا..
"یقیناً جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی سزا صرف یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے یا سولی پر چڑھایا جائے..." (سورہ مائدہ، آیت 33)
ٹرمپ، نیتن یاہو اور غاصب صہیونی حکومت کے دیگر سرغنہ، اسلامی سرزمینوں پر قبضے، خونریزی، فلسطینی عوام کے قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ یہ افراد اللہ اور اس کے رسول کے دشمن اور زمین میں فساد پھیلانے والے ہیں، اس لیے انہیں اسلامی اور بین الاقوامی عدالتوں میں کٹہرے میں لایا جائے۔
2. آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہای کی رہبری کی مکمل حمایت:
حضرت آیت اللہ خامنہای اسلامی بیداری کے قائد، عزت اسلامی کے علمبردار اور مزاحمتی محاذ کے رہبر کی حیثیت سے درایت، شجاعت اور حکمت کے ساتھ امت اسلامی کو وحدت، عزت اور استقامت کے راستے پر رہنمائی فرما رہے ہیں۔ ہم انہیں امت اسلامی کے لیے مشروع اور کامل قیادت کا نمونہ سمجھتے ہیں۔
3. اسرائیل و امریکہ سے ہر طرح کے سازباز کی شرعی، قانونی اور اخلاقی نفی:
شریعت کے مسلمہ اصولوں کی روشنی میں، خاص طور پر "کفار محارب سے دوستی و سازش کی حرمت" کے قاعدے کی بنیاد پر ہر قسم کی مفاہمت اور مصالحت کو ناجائز قرار دیا جاتا ہے۔
4. صہیونیزم اور استکبار کی سازشوں کے خلاف مسلمانوں اور علمائے دین کی وحدت کی دعوت
5. 12 روزہ جنگ میں جمہوریہ اسلامی ایران کی مکمل اور ہمہ جہت فتح کا اعتراف
6. صہیونی مجرموں اور ان کے حامیوں کے خلاف بین الاقوامی عدالتی کارروائی کا مطالبہ:
ہم فوری طور پر بین الاقوامی آزاد عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ٹرمپ، نیتن یاہو اور دیگر صہیونی مجرموں و ان کے حامیوں کو عدالت کے کٹہرے میں لا کر ان کے انسانیت اور عالمی امن کے خلاف جرائم کا محاسبہ کیا جا سکے۔
7. امت اسلامی کی جانب سے فلسطین اور قدس شریف کے ساتھ تجدید عہد:
فلسطین کا مسئلہ، قبلۂ اول اور قدس شریف آج بھی امت اسلامی کی اولین ترجیح ہے اور جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا اور صہیونیت کی ناسور جڑیں ختم نہیں ہوتیں، یہ شرعی، دینی اور ہمہ جہت مبارزہ جاری رہے گا۔
«و ما النصر إلا من عند الله العزیز الحکیم»
نوٹ: اس بیانیہ کی پی ڈی ایف فائل اور دستخط کرنے والے علما، مفتیان اور اسلامی ممالک کے ذمہ داران کی فہرست درج ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے:
https://media.hawzahnews.com/d/2025/07/08/0/2722857.pdf?ts=1752001421000









آپ کا تبصرہ