بدھ 13 اگست 2025 - 19:40
ایرانی قوم نیتن یاہو کو منہ توڑ جواب دے گی، ایران ہمیشہ سرخرو رہے گا: آیت اللہ کعبی

حوزہ/ مجلس خبرگانِ رہبری کے رکن آیت اللہ عباس کعبی نے کہا کہ ایران تا ابد کامیاب و پیروز ہے اور کبھی بھی صہیونی سازشوں، امریکی دباؤ یا غاصب و مکار دشمنوں کے سامنے جھکنے والا نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب صدر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اور مجلس خبرگانِ رہبری کے رکن آیت اللہ عباس کعبی نے جنگی مجرم اور غزہ کے عوام کو بھوک و پیاس میں مبتلا کرنے والے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملتِ ایران کی ارادہ شکنی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کی وحشیانہ جارحیت ایرانی عوام کے تاریخی اتحاد کے سامنے شکست کھا چکی ہے اور اب دشمن مایوسی، اختلاف اور تزلزل پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ ایران کو چاہیے کہ دنیا کو وحدت، ایمان، بصیرت، مزاحمت اور سائنسی پیشرفت کا پیغام دے۔

آیت اللہ کعبی نے کہا کہ حوزوی علما اور روحانیت کو دشمن کے مکر و فریب کو بے نقاب کرتے ہوئے قومی اتحاد کا تحفظ کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایران کی سائنسی کامیابیوں بالخصوص گہرے سمندری پانیوں کی ٹیکنالوجی، پیٹروکیمیکل صنعت، معیشتِ دانش بنیان اور صنعتی آبی ذخائر کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ان ترقیات سے خوفزدہ ہے اور اسی لیے ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بناتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "الہی ایران، ذوالفقاری اور عاشورائی ایران ہمیشہ دشمنانِ اسلام و ایران کے خلاف سر بلند رہے گا اور کبھی تسلیم نہیں ہوگا۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha