اتوار 30 مارچ 2025 - 14:23
مشکلات کے حل کے لیے آیت اللہ قاضی کی مجرب دعا

حوزہ/ آیت اللہ قاضی، جو کہ اپنے عارفانہ اور روحانی تجربات کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے مشکلات کے حل اور دنیاوی و اخروی بندشوں سے نجات کے لیے ایک خاص ذکر تجویز کیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ قاضی، جو کہ اپنے عارفانہ اور روحانی تجربات کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے مشکلات کے حل اور دنیاوی و اخروی بندشوں سے نجات کے لیے ایک خاص ذکر تجویز کیا تھا۔

علامہ انصاری لاہیجی، جو آیت اللہ قاضی کے شاگردوں میں سے ہیں، بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک بار اپنے استاد سے پوچھا: "اگر کسی مشکل یا پریشانی میں پھنس جاؤں، تو کون سا ذکر پڑھوں تاکہ گشائش نصیب ہو؟"

اس پر آیت اللہ قاضی نے فرمایا: "پانچ مرتبہ درود اور آیۃ الکرسی پڑھنے کے بعد دل میں بار بار یہ دعا دہرائیں:

اللّهُم اجعَلنی فی دِرعِکَ الحَصینَةِ الّتی تََجعَلُ فیها مَن تَشاءُ

ان شاء اللہ اس سے گشائش ہوگی۔"

علامہ انصاری نے تصدیق کی کہ جب بھی انہوں نے کسی سخت پریشانی یا ناقابلِ حل مسئلے میں اس دعا کا سہارا لیا، تو حیرت انگیز طور پر مثبت نتائج دیکھنے کو ملے۔

یہ دعا ان لوگوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے جو مشکلات کے بھنور میں گھرے ہوئے ہیں اور اللہ کی مدد کے طلبگار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha