جمعہ 14 مارچ 2025 - 09:09
قرآن کریم ہر دور کے چیلنجز کا حل

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام محمد فکوری نے اس نظریے کو مسترد کیا ہے کہ قرآن کریم صرف عہدِ رسالت کے لیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تمام چیلنجز کا حل قرآن میں موجود ہے اور یہ کتاب ہر زمانے کے لیے ہدایت اور راہنما ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام محمد فکوری نے اس نظریے کو مسترد کیا ہے کہ قرآن کریم صرف عہدِ رسالت کے لیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تمام چیلنجز کا حل قرآن میں موجود ہے اور یہ کتاب ہر زمانے کے لیے ہدایت اور راہنما ہے۔

انہوں نے 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش میں منعقدہ ایک تخصصی نشست سے خطاب کیا جس کا عنوان تھا "مرجعیتِ علمی قرآن کریم: مبانی اور طریقۂ تحقیق کا جائزہ"۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں بھی کچھ لوگ قرآن کو علمی مرجع سمجھتے ہیں، لیکن بعض علاقوں میں غلط نظریات کی بنا پر اس تصور کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

حجت الاسلام فکوری نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن ایک سائنسی اور علمی منبع ہے جس میں تمام علوم کی تفصیلات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں کئی سائنسی ترقیات اور معجزات قرآن سے ہی دریافت ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ قرآن کریم کا بنیادی مقصد لوگوں کو ہدایت دینا اور انہیں کمال تک پہنچانا ہے، مگر بعض لوگ اس حقیقت سے غافل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن متقین اور مومنین کے لیے ایک عظیم رہنمائی ہے اور ہر دور کے مسائل کا حل اس میں پوشیدہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha