۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر / دیدار وزیر کشور با آیت‌الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ/ مرجع تقلید نے دینی مدارس کے نصاب کے ارتقاء، طلاب کی معیشت، معاشرے کی ضروریات اور حوزه ہائے علمیه کی ہزار سالہ علمی کامیابیوں کو بیان کرنے پر تاکید فرمائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اس ملاقات میں، آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ ایران کی موجودہ صورتحال، سرگرمیاں، طلباء کی حمایت اور حوزه علمیه کی ہزار سالہ کامیابیوں سے متعلق منعقدہ کانفرنس پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی اور آخر میں اپنے دورۂ عراق اور وہاں کے علماء اور مجتہدین عظام سے ملاقات اور طے شدہ علمی معاہدوں سے آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر، آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی نے نیز اس ملاقات اور حوزه علمیه کے توسط سے انجام پانے والی علمی اور تحقیقی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کیا اور قم اور نجف کے حوزات علمیه کی ترقی، علمائے اسلام و مجتہدین کرام کی طول عمر اور توفیقات میں اضافہ کی دعا کرتے ہوئے ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کی توجہ کو کچھ اہم چیزوں کی جانب مبذول کرایا۔

آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی نے دروس خارج کو وسعت دینے، حوزوی نصاب کے ارتقاء، طلاب کی معیشت، معاشرے کی ضروریات اور حوزه ہائے علمیه کی ہزار سالہ علمی کامیابیوں کو بیان کرنا، حوزه علمیه کی اہم زمہ داری قرار دیا۔

مرجع تقلید نے حوزہ ہائے علمیہ ایران کی علمی پیشرفت کیلئے کی جانے والی خدمات اور حوزه علمیہ کی ہزار سالہ علمی کامیابیوں پر منعقدہ کانفرنس پر آیت اللہ اعرافی کا شکریہ ادا کیا اور مزید توفیقات کیلئے دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .