۲۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۹ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 17, 2024
مدیر حوزه علمیه قزوین

حوزہ / ایران کے شہر قزوین میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا :امام جواد علیہ السلام بھی تمام ائمہ علیہم السلام کی طرح جوانوں کے لئے تقویٰ، عبادت اور بندگی میں کامل نمونہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے شہر قزوین کے مدرسہ علمیہ میں امام جواد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس امام کی خصوصیات میں سے ایک ان کا پسندیدہ اخلاق تھا اور یہ خصوصیت امام جواد علیہ السلام کو اپنے جد بزرگوار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وراثت میں ملی تھی۔

انہوں نے مزید کہا: امام محمد تقی علیہ السلام کی عمر بہت تھوڑی تھی لیکن اس کے باوجود امام علیہ السلام نے معاشرے میں بہت اچھے آثار چھوڑے ہیں۔

حجت الاسلام عرفانی نے کہا: امام جواد علیہ السلام کی بعض خصوصیات منحصر بہ فرد (ان کے اپنے ساتھ مختص) تھیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ آپ علیہ السلام بچپن میں عہدۂ امامت پر فائز ہوئے اور دیگر یہ کہ آپ علیہ السلام کے زمانے میں کئی معجزات اور حیرت انگیز واقعات بھی رونما ہوئے۔

قزوین میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: امام جواد علیہ السلام جوانوں کے لئے کامل نمونہ ہیں کیونکہ آپ علیہ السلام تقویٰ، بندگی اور عبادت میں اپنی مثال آپ تھے اور بارگاہ خداوندی میں بہت طولانی سجدے بجا لایا کرتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .