۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت‌الاسلام هادی صاحبقرانی

حوزہ / ادارۂ تبلیغات اسلامی خراسان رضوی کے ڈائریکٹر جنرل نے جہادِ تبیین کو ملک کی موجودہ ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا: اسلامِ ناب کے بنیادی اصولوں کا صحیح اور واضح بیان ایسے لوگوں کے غلط استعمال کو روکتا ہے جو بعض مبانی اور مواضع کو اسلام سے منسوب کرنا چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے خراسان رضوی میں تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی صاحب قرانی نے مشہد مقدس سمیت ایران بھر میں گذشتہ ہفتوں میں ہونے والے فسادات کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی اور شعور دینے میں حوزویان اور مبلغین کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج جو اہم ترین کردار طلبہ اور مبلغین ادا کر سکتے ہیں وہ "مسئلۂ تبیین" کی صحیح انجام دہی ہے۔

تبلیغات اسلامی خراسان رضوی کے ڈائریکٹر جنرل نے لوگوں کو آگاہی اور شعور دینے میں طلاب اور مبلغین کے کردار پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا: ہمیں اس میدان میں معاشرے کے حقائق کو درست طریقے سے پیش کرنے اور اسلامی حکومت کی واقعیت کو درست طریقے سے بیان کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: اسلامِ ناب کے بنیادی اصولوں کا صحیح اور واضح بیان ایسے لوگوں کے غلط استعمال کو روکتا ہے جو بعض مبانی اور غلط مواضع کو اسلام سے منسوب کرنا چاہتے ہیں۔

حجۃ الاسلام صاحب قرانی نے اسلامی معاشرے میں مبلغین کے کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مبلغین اور ائمہ جماعات کو چاہیے کہ وہ دین کے مختلف پہلوؤں کو لوگوں کے سامنے بیان کریں، اس تبیین اور وضاحت سے لوگوں کو مدد ملے گی کہ وہ حقائق سے باخبر ہو کر صحیح اور بہتر کا انتخاب کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .