حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلاماللہعلیہا میں خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی نے شہداء کی عظمت اور عقلِ انسانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی تمام قدر و منزلت اللہ تعالیٰ اور روحِ الٰہی سے وابستہ ہے، اور اگر یہ روح نہ ہو تو انسان کا جسم کوئی قدر و قیمت نہیں رکھتا۔ شہداء نے اسی روحِ الٰہی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں اور اس کمال تک پہنچے جس کی انتہا ایک انسان حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عقل وہ نعمت ہے جو انسان کو اشرف المخلوقات بناتی ہے۔ اگرچہ حیوانات میں بھی ارتقائی صفات پائی جاتی ہیں، لیکن انسان کی عزت و عظمت کا اصل سبب عقل ہے۔ یہی عقل انسان کو طاقتور، دانا اور حتیٰ کہ رازق بنا سکتی ہے۔
حجۃ الاسلام مؤمنی نے کہا کہ شہداء حقیقی عقل کے حامل افراد ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا راستہ عقل کی روشنی میں منتخب کیا۔ عقل انسان کو مبدأ، مقصد اور راہِ زندگی پر غور و فکر کی دعوت دیتی ہے، جبکہ جہل انسان کو گمراہی میں دھکیل دیتا ہے۔
انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث نقل کی کہ انسان کو واجبات سے پہلے حیرت اور گمراہی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے، اور اس کے لیے قرآن و عترت کی رہنمائی ضروری ہے۔
آخر میں انہوں نے امام حسین علیہ السلام پر گریہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انسان کی روحانی رشد و ہدایت کا باعث ہے۔









آپ کا تبصرہ