۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تبریز

حوزہ/ لبنان حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ سید حسن نصر اللہ اور ان کے کمانڈروں کی شہادت نے دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔ آج ہم نے ایک کریم باپ کو کھو دیا ہے، آج ہم نے اس شخصیت کو کھو دیا ہے جو مظلوم فلسطینیوں کے لیے جہاد کر رہا تھا۔ آج سید مقاومت کا جسم مبارک تو ہماری آنکھوں سے اوجھل ہو گیا ہے، لیکن یقیناً ان کی روح ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں دیکھ رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر سیدہ فدک زہرا نقوی چنڈی گڑھ پنجاب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کی ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للہ وانا الیہ راجعون

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ أَمْوَاتًاؕ بَلْ أَحْیَآءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُوْنَ!

"اور جو اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے، ہر گز انہیں مردہ خیال نہ کرنا، بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں، انہیں رزق دیا جاتا ہے۔"

لبنان حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ سید حسن نصر اللہ اور ان کے کمانڈروں کی شہادت نے دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔ آج ہم نے ایک کریم باپ کو کھو دیا ہے، آج ہم نے اس شخصیت کو کھو دیا ہے جو مظلوم فلسطینیوں کے لیے جہاد کر رہا تھا۔ آج سید مقاومت کا جسم مبارک تو ہماری آنکھوں سے اوجھل ہو گیا ہے، لیکن یقیناً ان کی روح ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں دیکھ رہی ہے۔

ان شاء اللہ شہید کا خون رنگ لائے گا۔ میں آیت اللہ سید حسن نصر اللہ اور ان کہ ساتھیوں کی شہادت پر ملت مظلوم لبنان اور ان تمام ملت تشیع کی خدمت میں بالخصوص خصوصی رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالیٰ، مراجع عظام، اور حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں۔

میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے اور مریضوں کو شفاء کامل عطا فرمائے۔

سیدہ فدک زہرا نقوی

۲۴ ربیع الاول ۱۴۴۶ھ

۲۸ ستمبر ۲۰۲۴

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .