حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مراجع تقلید کی نظر میں شہادت ایک مقدس اور بلند مقام ہے۔ یہ قربانی اور فداکاری کی اعلیٰ ترین صورت ہے، جہاں ایک شخص اپنی زندگی کو خدا کے راستے میں قربان کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ شیعہ عقیدے میں شہادت کی ایک خاص اہمیت ہے، خصوصاً کربلا کی جنگ اور امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کے تناظر میں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی،آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرماتے ہیں؛
"امام حسینؑ کی قربانی کا مقصد نہ صرف اسلام کی حفاظت تھا بلکہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا ایک مثالی نمونہ بھی تھا۔ شہادت کا یہ پیغام تمام زمانوں کے لئے ایک روشنی کی مانند ہے جو ظلم کے خلاف جہاد اور حق کی حمایت کی راہ دکھاتا ہے۔"
کتاب: "پیام عاشورا"، صفحہ 10
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی فرماتے ہیں:
"شہادت، اللہ کی راہ میں جان دینا ہے، اور یہ انسان کے ایمان کا سب سے بلند درجہ ہے۔ شہید کا مقام اللہ کی بارگاہ میں بہت بلند ہوتا ہے، کیونکہ اس نے اپنے آپ کو خدا کے راستے میں سب کچھ قربان کر دیا ہے۔"
ماخوذ از: "احکام جہاد و شہادت" از آیت اللہ سیستانی