جمعہ 29 اگست 2025 - 13:58
عالمی تنازعات کا حل صرف پائیدار امن اور باہمی اعتماد کے ذریعے ممکن ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین مبلغی نے ملائیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس برائے مذہبی رہنما میں گفتگو کے دوران کہا: کوئی طاقت ایسی نہیں جو ادیان کی مانند ملتوں کے ضمیر و وجدان میں سکون اور اطمینان پیدا کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جهانی فقہ اسلامی میں جمہوریہ اسلامی ایران کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین احمد مبلغی نے دنیا کے 54 ممالک سے آئے ہوئے ایک ہزار سے زائد ممتاز مذہبی شخصیات کے ہمراہ کوالالمپور میں منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے مذہبی رہنما میں گفتگو کے دوران ادیان و مذاہب کے رہنماؤں کے اتحاد و وحدت کو مختلف بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ضروری قرار دیا اور کہا: عالمی تنازعات کا حل صرف پائیدار امن اور باہمی اعتماد کے ذریعے ممکن ہے اور ادیان کے سوا کوئی طاقت ایسی نہیں کہ جب ان کا کلام متحد ہو اور پرچم ہم آہنگ ہوں تو وہ وہ معاشروں کی شریانوں اور قوموں کے ضمیروں میں امن و سکون پیدا کر سکے۔

مجلس خبرگان رهبری کے رکن نے مزید کہا: باہمی نزاع کا خاتمہ چار اصولوں کی تحقق پر موقوف ہے: عادلانہ طریقے سے اختلافات کے حل کی کوشش، صلح و تعارف کی ثقافت کو فروغ دینا، ظلم کے اسباب کا مقابلہ کرنا اور موجود ظلم کو ختم کرنا۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد درس خارج نے کہا: آج غزہ کے مظلوم عوام پر جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے اس کو ختم کرنے کی کوشش اسی اصل یعنی موجود ظلم کو برطرف کرنے کی واضح مثال ہے اور اس سلسلے میں ادیان پر ایک اہم اور سنجیدہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں دیگر مقررین نے بھی تنازعات کے حل اور ان کے اسباب کے جائزے میں ادیان کے بنیادی کردار اور باہمی اتحاد و وحدت کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha