حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جهانی تقریب مذاہب اسلامی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین جمشیدی نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا: صہیونی حکومت نے تمام بنیادی انسانی اصول پامال کر دیے ہیں اور کسی قانون یا ضابطے کو تسلیم نہیں کرتی۔ اس لیے حکمرانوں اور علماء پر لازم ہے کہ ملت مظلوم غزہ کی حمایت کریں اور صیہونی مظالم پر خاموش نہ رہیں
انہوں نے مشترکات کی بنیاد پر ادیان توحیدی کے اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اتحاد و وحدت مشترک اخلاقی اصولوں جیسے کرامتِ انسانی اور عدالت پر استوار ہے اور یہ وحدت بقائے باہمی سے ہٹ کر عصر حاضر میں ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: آج بشریت ایک متحدہ آواز اور انسانی و معنوی اقدار کے احیاء کی ضرورت رکھتی ہے۔ مشترکات کے محور پر گفتگو اور مذاہب و ادیان کے درمیان روابط کی سہولت، عالمی چیلنجوں سے نجات کے لیے ایک حیاتی حکمتِ عملی ہے۔
انہوں نے اختلاف اور تفرقہ کو مسائل کی جڑ اور اتحاد رکھنے والے گروہوں کی کمزوری کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا: کوشش ہونی چاہیے کہ باہمی ہم آہنگی ، یکجہتی اور اتحاد کو تقویت ملے اور تخریبی عوامل سے اجتناب کیا جائے۔










آپ کا تبصرہ