۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ شیخ محمد حسن جعفری

حوزہ/امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک پیغام میں یونین کونسل چنداہ کے میر واعظ آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک پیغام میں یونین کونسل چنداہ کے میر واعظ آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

معروف عالم دین، عالم باعمل حجۃ الاسلام والمسلمين آغا سید ہادی الحسینی کے ارتحال پر ملال پر دکھ اور افسوس کے ساتھ ان کے بھائیوں سید طحہ الحسینی، سید منظور الحسینی اور تمام لواحقین خصوصًا ان کے فرزندوں اور دیگر لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم نے اپنی ساری زندگی تبلیغ دین مبین اسلام میں گزاری، مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پروردگار مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

شریکِ غم: شیخ محمد حسن جعفری

تبصرہ ارسال

You are replying to: .