جمعرات 26 ستمبر 2024 - 09:22
انجمنِ امامیہ بلتستان کا آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر اظہارِ افسوس

حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان نے حجت الاسلام آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان نے حجت الاسلام آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انجمنِ امامیہ بلتستان کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

معروف عالم دین، عالم باعمل حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید ہادی الحسینی
کے ارتحال پر ملال پر انجمنِ امامیہ دکھ اور افسوس کے ساتھ ان کے بھائیوں سید طحہ الحسینی، سید منظور الحسینی اور تمام لواحقین خصوصًا ان کے فرزندوں اور دیگر لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ مرحوم نے اپنی ساری زندگی تبلیغ دین مبین اسلام میں گزاری، مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پروردگار مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

انجمنِ امامیہ بلتستان

انجمنِ امامیہ بلتستان کا آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر اظہارِ افسوس

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .