۱۹ آذر ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 9, 2024
جنیر

حوزہ/ شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے چہلم اور شہدائے فلسطین و لبنان کی یاد میں سرزمین جنیر (پونہ) میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج جب دنیا بھر میں اسرائیل کی بربریت اور اس کے ظلم و ستم کے خلاف مختلف انداز میں احتجاج ہو رہا ہے اور ہر طرف مظلومین کے حق میں آوازیں بلند کی جا رہی ہیں، اسی پس منظر میں شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے چہلم اور شہدائے فلسطین و لبنان کی یاد میں سرزمین جنیر (پونہ) میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئی۔

جسکا اہتمام "فورٹین اسٹار گروپ" جوانوں کی کمیٹی نے کیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہید مقاومت کی زندگی پر ایک مختصر ڈاکومنٹری مومنین کی خدمت میں پیش کی گئی۔

مولانا سید فیاض باقر حسینی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے شہداء کی عظمت، ظلم کے خلاف صدائے احتجاج، مظلومین کی حمایت، اور سید مقاومت حسن نصر اللہ کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے مظلومین کے حق میں اپنی حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .