۲۵ آبان ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 15, 2024
تصاویر / مراسم اربعین شهید سید حسن نصرالله و جمعی از فرماندهان جبهه مقاومت در قم

حوزہ/ قم المقدسہ میں شہید سید حسن نصراللہ اور مزاحمتی محاذ کے بعض کمانڈرز کی یاد میں مجلس چہلم کا انعقاد کیا گیا ، جس سے سردار فدوی اور شیخ عیسی قاسم نے خصوصی خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں شہید سید حسن نصراللہ اور مزاحمتی محاذ کے بعض کمانڈرز کی یاد میں مجلس چہلم کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر سردار علی فدوی اور بحرینی عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم نے خطاب کیا۔

اس تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر، حوزہ علمیہ کے طلاب، اور عالمی سطح پر مختلف ممالک سے آئے افراد نے شرکت کی، جنہوں نے شہید نصراللہ اور مزاحمتی کمانڈرز کے مشن کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے افکار و نظریات کو ترویج دینے کا عزم کیا۔

سردار فدوی نے اس موقع پر اسلامی مزاحمت کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور تاکید کی کہ شہید نصراللہ نے جس مزاحمت کا بیڑا اٹھایا، ان کا مقصد دنیا بھر میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔

شیخ عیسیٰ قاسم نے اپنے خطاب میں اسلامی وحدت اور مظلومین کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ شہداء کے راستے پر چلنا ہر مسلمان کی ذم داری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .