۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مولانا سید محمد ذکی حسن

حوزہ/ خطیب نے واضح کیا کہ کس طرح سے ہندوستان کے پہلے مجتہد حضرت غفرانماب نے اس ملک میں شیعیت کی بنیاد کو مضبوط کیا اور بقیہ فرقوں کے درمیان اس اسلامی فرقے کو اپنی پہچان عطا کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 30 جنوری، شہر ممبئی کے قلب میں واقع باندرہ کی جامع مسجد میں مجدد الشریعہ ایت اللہ العظمی سید دلدار علی نقوی معروف غفرانماب طاب ثراہ کی شب وفات کی مناسبت سے ایک مجلس عزا منعقد ہوئی جسے شہر کے معروف خطیب حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد ذکی حسن صاحب نے خطاب فرمایا۔

موصوف نے حضرت غفرانماب کی خدمتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے ابتکاری کاموں کا بھی ذکر کیا اور ان گرانقدر خدمتوں کی راہ میں آنے والی مشکلات بھی بیان کیں۔

خطیب نے واضح کیا کہ کس طرح سے ہندوستان کے پہلے مجتہد حضرت غفرانماب نے اس ملک میں شیعیت کی بنیاد کو مضبوط کیا اور بقیہ فرقوں کے درمیان اس اسلامی فرقے کو اپنی پہچان عطا کی ۔

مولانا نے بتایا کہ کس طرح حضرت غفرانماب نے نماز جماعت اور پھر نماز جمعہ قائم کر کے شیعہ قوم کو ایک پلیٹ فارم پرلا کرکھڑا کیا اور یہ بھی واضح کیا کہ مرحوم غفرانماب نے عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو فروغ دے کر کس طرح اسے صوفی رسموں سے علیحدہ کیا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .