حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ 15اکتوبر 2021 درسگاہ باقریہ، وکٹوریہ اسٹریٹ ،چوک، لکھنؤ میں جشن امام عسکری جوش و خروش سے منایا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔درسگاہ باقریہ کے صدر مدرس مولانا حسن عسکری نے محفل کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی زندگی کا مقصد فقط کھیل کھانا پینا اور کھیل و کود نہیں ہے ۔دنیا کا ہر عاقل اور حکیم شخص جب بھی کسی چیز کی تخلیق کرتا ہے تو اسکا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے ۔اس لئے یہ کس طرح ممکن ہے کہ پروردگار عالم جو ساری کائنات کا خالق ہونے کے ساتھ ساتھ مدبر اور حکیم بھی ہے تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ اس دنیا کی مخلوقات خصوصا انسانوں کو عبث اور بیکار خلق کر دے لہذا انسانوں کی خلقت کا مقصد علم اور کمال کا حاصل کرنا ہے ۔
مولانا حسن عسکری کی تقریر سے قبل درسگاہ کے طلاب وصی عباس ، محمد علی، عباس مہدی ، ولی عباس ، عون عباس ، محمد قائد ، جعفر عباس ،قاسم حسین اور طالبات میں انعم عباس ، معصومہ رضوی، منتشا رضوی، مہدیہ فاطمہ، گل فاطمہ، مصباح فاطمہ، کساء زہرا، ندبہ فاطمہ، نایسہ رضوی، شرح کا فاطمہ، ارضین فاطمہ، عینی زہرا، عالیہ فاطمہ نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ محفل کے بعد برنگ اور شیرینی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
اس کے پر وگرام کے علا وہ درسگاہ باقریہ کے سبھی طلاب اپنے اپنے گھروں سے مختلف قسم کی اشیائے خوردگی اپنے گھروں سےتیار کرا کر لائے تھے۔ جسے انہوں نے آپس میں تقسیم کرتے ہوئےتعلیمی دوست کا پیغام دیا ۔
مولانا حسین عباس ترابی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات بچوں میں محبت، آپسی مدد کو فروغ دیتی ہیں ۔ آخر میں انہوں نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔