حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امروہہ/نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں کربلا گیٹ پر راہگیروں کی شربت پلا کر پیاس بجھائی گئی۔اسی موقع پر مقررین نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی زندگی اور قربانی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے، انھوں نے ظلم کے سامنے نہ جھک کر شہادت قبول کی۔
اس پروگرام میں محمد اویس، ثمر عباس، انور حسن، صادق رضا، اختر حسن، سکندر عباس، فیضان حسین، اختر نظر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوگوں کی امام حسین علیہ السلام کے نام پر خوب خدمت کی۔
واضح رہے کہ پانی اور شربت پلانے ساتھ ہی سبیلیں لگانے کی یہ رسم برّ صغیر میں ایک عام رسم ہے اور امام حسین علیہ السلام کے نام پر سبیلیں لگا کر آپؑ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے کہ کس طرح آپؑ نے انسانیت کو زندہ رکھا اور اس راہ میں قربانیاں پیش کیں۔