۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
عراق میں برطانوی سکیورٹی کمپنی پر راکٹ حملہ

حوزہ/ گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے عراق کے دار الحکومت بغداد میں برطانوی سکیورٹی کمپنی جی فور ایس کے صدر دفتر کو نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نے بغداد میں ایک برطانوی سکیورٹی کمپنی پر حملے کی اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات کے آخری حصہ میں نامعلوم افراد نے برطانوی سکیورٹی کمپنی جی 4 ایس کے صدر دفتر کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ یہ کمپنی بغداد کے القادسیہ ضلع میں واقع تھی  جسے کٹیوشا راکٹوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹوں سے مالی نقصان ہوا ہے تاہم  ممکنہ ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اعدادوشمار جاری نہیں کیا گیا ہے، سومریہ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے  کہ مذکورہ برطانوی سکیورٹی کمپنی کو بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سکیورٹی میں مدد فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .