۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انڈونیشیاء کی فرانس اور سوئیڈن میں اسلام مخالف اقدامات کی مذمت

حوزہ/ انڈونیشین وزیر خارجہ نے مذکورہ ممالک میں اسلامو فوبیا اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیاء کے وزیر خارجہ «رٹنو مرسوڈی» نے سوئیڈن میں قرآن سوزی اور فرانس کے میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سوئیدن کے شہر مالمو میں «راسموس پالوڈان» کی دعوت پر قرآن سوزی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے خلاف درجنوں مسلمانوں نے جلوس نکالا اور پولیس سے جھڑپوں کی بھی اطلاع ملی۔

فرانس کے معروف بدنام میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر پیغمبر اکرم (ص) کا توہین آمیز خاکہ شائع کیا جس سے اسلامی دنیا میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .