۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
جموںکشمیر

حوزہ/وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ میں 31 جنوری تک خشک موسم جاری رہے گا جس کے بعد 2 اور 3 فروری کو ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

جموں وکشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر 2 اور 3 فروری کو برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ میں 31 جنوری تک خشک موسم جاری رہے گا جس کے بعد 2 اور 3 فروری کو ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسیات نے بتایا کہ دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سرمائی دارالحکومت جموں میں 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ سرینگر میں 14 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا اور جس سے سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں لداخ کے لیہہ قصبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.8 ، کرگل میں منفی 21.3 اور دارس میں منفی 28.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ، کٹرا میں 6 ، بٹوت میں 0.5، بانیہال میں منفی 2.2 اور بھدرواہ میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کا آخری مرحلہ چل رہا ہے۔

اہلیان وادی کا ماننا ہے کہ چلہ کلان نے رواں سیزن کے دوران برسوں بعد اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کر دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .