حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے گزرگاہوں اور پارکوں میں کتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔
اس مسئلہ کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور ان کے جواب کا متن اس طرح ہے:
سوال: سلام علیکم، کتوں کے مالکان کے گزرگاہوں اور پارکوں (پبلک مقامات) میں اپنے کتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے اقدام پر کچھ لوگوں کو اعتراض ہے۔ اس نکتے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اسلام میں کتے کے متعلق خاص احکام ہیں اور گزرگاہوں اور پارکوں میں کتوں کو ساتھ لے جانے سے لوگوں کے لیے جانی خطرات کا احتمال اور تکلیف و اذیت کا باعث ہے۔ پبلک مقامات میں کتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے متعلق جنابعالی کی نظر کیا ہے؟
جواب: سلام علیکم ورحمۃ اللہ، وبرکاتہ اگر یہ کام لوگوں اور ہمسایوں کی اذیت کا باعث یا قانونی طور پر ممنوع ہو تو عملِ مذکور جائز نہیں ہے اور اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔