پیر 21 نومبر 2022 - 14:16
احکام شرعی | مسح کرنے کی جگہ کا خشک ہونا

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے "مسح کرنے کی جگہ کے خشک ہونے" کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "مسح کرنے کی جگہ کے خشک ہونے" کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

سوال: کیا مسح کرتے وقت پاؤں پر موجود پانی کے قطروں کو خشک کرنا ضروری ہے؟

جواب: مسح کرتے وقت پاؤں پر موجود پانی کے قطروں کا خشک ہونا ضروری ہے یا پاؤں کے اس حصے کا مسح کیا جائے جہاں پانی کے قطرے نہ ہوں البتہ اگر ہاتھ کی تری پاؤں پر موجود تری (رطوبت) پر غالب ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • شبیر حسن PK 19:27 - 2022/11/21
    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ جناب عالی میں ایک باٸیولوجی کا ٹیچر ہوں مجھے بچوں کو عملی مشق کرنے کے لیے جانور کو مارنا پڑتا ہے تاکہ اس کے سسٹم کو بچوں کو دکھاٸیں کیا اس کام کے لیے جانوروں کو استعمال کرنا جاٸز ہے