جمعرات 24 نومبر 2022 - 03:05
احکام شرعی:جبیرہ غسل

حوزہ؍آپ کو جبیرہ غسل کرنا پڑے گا، اس کا طریقہ یہ ہے کہ سر و گردن اور بدن کا کچھ حصہ - حتی کہ پیروں کی انگلیاں- دھونے کے بعد غسل کی نیت سے پلاسٹر پر گیلا ہاتھ پھیریں اور اگر نجس ہونے جیسی کسی وجہ سے پلاسٹر پر گیلا ہاتھ پھیرنا ممکن نہ ہو تو اس کے اوپر کوئی کپڑا یا پلاسٹک رکھیں۔۔۔۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

سوال: میری ٹانگ ٹوٹنے کی وجہ سے اس کے کچھ حصے پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے کہ جسے نہیں کھولا جاسکتا، اب غسل میں میرا کیا فریضہ ہے؟

جواب: آپ کو جبیرہ غسل کرنا پڑے گا، اس کا طریقہ یہ ہے کہ سر و گردن اور بدن کا کچھ حصہ - حتی کہ پیروں کی انگلیاں- دھونے کے بعد غسل کی نیت سے پلاسٹر پر گیلا ہاتھ پھیریں اور اگر نجس ہونے جیسی کسی وجہ سے پلاسٹر پر گیلا ہاتھ پھیرنا ممکن نہ ہو تو اس کے اوپر کوئی کپڑا یا پلاسٹک رکھیں، اس طرح کہ اس جبیرہ (پٹی) کا حصہ شمار ہو اور پھر اس پر گیلا ہاتھ پھیریں۔ اگر ٹوٹنے کی جگہ میں پلاسٹر معمول کی مقدار سے زیادہ پر چڑھا ہوا ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر تیمم بھی کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .