۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
احکام شرعی

حوزہ؍مجنب پر کچھ چیزیں مکروہ ہیں:۱ اور ۲: کھانا اور پینا (تاہم اگر وضو کرلے تو مکروہ نہیں ہے)۔۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

مجنب پر کچھ چیزیں مکروہ ہیں:

۱ اور ۲: کھانا اور پینا (تاہم اگر وضو کرلے تو مکروہ نہیں ہے)۔
۳: قرآن کریم کی سات سے زیادہ آیات کی تلاوت کرنا (البتہ واجب سجدے والی آیات کی تلاوت جائز نہیں)۔
۴: بدن کے کسی بھی حصے کو قرآن کریم کی جلد، حاشیہ اور سطور کی درمیانی جگہ پر لگانا۔
۵: قرآن کریم ساتھ رکھنا۔
۶: سونا (تاہم اگر وضو کر لے یا پانی نہ ہونے کی وجہ سے غسل یا وضو کے بدلے تیمم کر لے تو مکروہ نہیں ہے)۔
۷: بالوں پر مہندی سے رنگ کرنا اور اسے لگائے رکھنا۔
۸: بدن پر تیل کی مالش کرنا۔
۹: احتلام (نیند میں جنابت) کے بعد ہمبستری کرنا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .