حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام العلی علیه السلام:
أدِقُّوا أقْلامَكُمْ وَ قارِبُوا بَيْنَ سُطوركُمْ وَ أحْذِفُوا عَنّي فُضُولَكُمْ وَ اقْصِدُوا قَصْدَ الْمَعاني، وَ إيّاكُمْ وَالإكْثار؛ فَإنَّ أمْوالُ الْمُسْلِمينَ لا تَحْتَمِلُ الاْءضْرَارَ.
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
اپنے قلموں کو باریک کرو، سطروں کو ایک دوسرے کے نزدیک کرو، اضافی کلمات کو حذف کرو اور مقاصد و اہداف کو مدنظر رکھو۔ میں تمہیں زیادہ بولنے اور زیادہ لکھنے سے منع کرتا ہوں کیونکہ مسلمانوں کے اموال اس قسم کے نقصانات کو متحمل نہیں ہو سکتے۔
بحارالأنوار، ج ۷۶، ص ۴۹