جمعہ 25 اپریل 2025 - 20:19
صدرِ کل ہند شیعہ مجلسِ علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن کا پہلگام سانحے پر اظہارِ افسوس

حوزہ/ صدرِ کل ہند شیعہ مجلسِ علماء و ذاکرین حیدر آباد دکن نے وادی کشمیر میں پہلگام کے مقام پر ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو غیر انسانی واقعہ قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرِ کل ہند شیعہ مجلسِ علماء و ذاکرین حیدر آباد دکن نے وادی کشمیر میں پہلگام کے مقام پر ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو غیر انسانی واقعہ قرار دیا ہے۔

صدرِ شیعہ مجلسِ علماء و ذاکرین حیدر آباد دکن کے بیان کا مکمل متن کچھ یوں ہے:

بسمہ تعالی

قال الامام علی علیہ السلام: وکوناللظالم خصماوللمظلوم عونا. ترجمہ۔اور ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار رہنا۔

حضرت علی علیہ السلام کے اس قول کے تناظر میں ہم ہمیشہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے حامی و مددگار رہے ہیں۔

جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر دہشتگردانہ حملے سے ایک کروڑ چالیس لاکھ ہندوستانیوں میں بلا تفریق مذہب وملت غم وغصے کی شدید لہر پائی جارہی ہے، ہم اس حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس میں جاں بحق ہونے والے تمام ہندو مسلم خانوادے کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی شفایابی کےلئے دعاگو ہیں اور ساتھ ہی ساتھ حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشتگروں کو سخت سے سخت سزا دے، تاکہ آئندہ کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو

منجانب: صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha