۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
پارا چنار

حوزہ/گلگت بلتستان قائمہ کمیٹی کونسل کے چیئرمین اور ممبران نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ سانحہ پاراچنار، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، دہشتگردوں کی بیخ کنی کے بغیر امن کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ، رکن کونسل شیخ احمد علی نوری، اقبال نصیر، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمٰن اور حشمت اللہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پاراچنار، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، دہشتگردوں کی بیخ کنی کے بغیر امن کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اداروں کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن خونی درندے ہیں، جن سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں اور ان کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈال کر ان کا قلع قمع کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

جی بی کونسل ممبران نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں، یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، غم کی اس گھڑی میں پوری قوم بالخصوص غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شریک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .