۶ آذر ۱۴۰۳ |۲۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 26, 2024
پاکستان بھر میں کرم ایجنسی سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

حوزہ/ پاکستان بھر میں سانحہ کرم ایجنسی کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان سمیت مختلف تنظیموں اور عوام الناس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہروں کراچی، جامشورو، قبو سعید خان، لاڑکانہ، نواب شاہ، مظفرآباد، دادو میں کرم ایجنسی سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں میں علمائے کرام، شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ضلع شرقی کی جانب سے سانحہ کرم ایجنسی میں بیگناہ مسافروں کے قتل عام کے خلاف بعد نماز جمعہ جامع مسجد حسینی پہلوان گوٹھ تا حبیب یونیورسٹی ایئرپورٹ روڈ گلستان جوہر اور جامع مسجد مصطفٰی عباس ٹاؤن تا پیراڈائز بیکری ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام شیعہ علماء کونسل ضلع شرقی کے عہدیداران و کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قاتلوں، ذمہ دار عناصر کی فی الفور گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہچانےکا مطالبہ کیا۔

ریلیوں سے شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ جعفر سبحانی، مولانا رضی حیدر، مولانا علی رضا ناصری، ایڈوکیٹ جمال ترابی و عمائدین پارہ چنار و دیگر نے خطاب کیا۔

پاکستان بھر میں کرم ایجنسی سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے / افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت

مقررین نے اپنے خطاب میں اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کے قاتلوں اور ذمہ دار عناصر کی فی الفور گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے کہا: شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت وقت کی جس میں وہ عملی طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ وزیر اعلٰی کے پی کے کو اپنے صوبے میں امن و امان کے قیام کے بجائے دیگر امور کی زیادہ فکر ہے جس کی وجہ سے ضلع کرم کے شہری مشکلات کا شکار ہیں اور بیگناہ انسانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا: پاراچنار کے راستوں کی بندش کے مسائل آج تک صوبائی حکومت حل نہ کر سکی۔ مظاہرین نے بیگناہ مسافروں کے قتل عام پر حکومت وقت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور صوبہ میں امن و امان کو قائم کرے بالخصوص ٹل پاراچنار شاہراہ کو شہریوں کیلئے محفوظ بنائے۔

ریلی کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔

جامع مسجد حسینی پہلوان گوٹھ اور جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن کا اختتام حبیب یونیورسٹی ایئرپورٹ روڈ گلستان جوہر اور پیراڈائز بیکری ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ہوا۔

مظاہرین نے کرم ایجنسی میں بیگناہ مسافروں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ جعفر سبحانی، ایڈوکیٹ جمال ترابی، مولانا علی رضا ناصری، مولانا رضی حیدر اور دیگر نے کہا: حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے اور وزیراعلیٰ کے پی کے کو اپنے صوبے میں امن قائم کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

پاکستان بھر میں کرم ایجنسی سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے / افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت

پاکستان کے دیگر شہروں جیسے جامشورو، قبو سعید خان، لاڑکانہ، نواب شاہ اور دادو میں بھی پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ان مظاہروں میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ سید اسد اقبال زیدی، مولانا بدرالحسنین عابدی، مولانا صادق رضا تقوی، زوار محمد حسین چانڈیو، مولانا عطا حسین چانڈیو، مولانا محمد عالم خان مری، سلامت ساجدی، اسلم بھٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا: حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان بھر میں کرم ایجنسی سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے / افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت

مظاہرین نے کرم ایجنسی میں امن و امان قائم کرنے اور پاراچنار کے راستوں کی بندش کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ٹل پارہ چنار شاہراہ کو شہریوں کے لیے محفوظ بنانے کی بھی درخواست کی۔

تمام احتجاجی مظاہروں میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئی۔ مظاہرین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائے۔

نواب شاہ:

شیعہ علماء کونسل پاکستان نواب شاہ کی جانب سے پاراچنار میں خوارج تکفیری دہشت گرد گروہ کی طرف سے مسافروں کے قتل عام کے خلاف مرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا گیا مظاھرین سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے رہنما زوار محمد حسین چانڈیو مولانا عطا حسین چانڈیو مولانا محمد عالم خان مری سلامت ساجدی اسلم بھٹی فیاض حسین لیکھی نے خطاب کیا.

لاڑکانہ:

سانحہ پاراچنار کے خلاف بعد نماز جمعہ پاکستان بھر کی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان لاڑکانہ کی جانب سے پرامن احتجاج کیا گیا۔

پاکستان بھر میں کرم ایجنسی سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے / افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت

دادو:

سانحہ پاراچنار کے خلاف بعد نماز جمعہ پاکستان بھر کی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو کی جانب سے بھی پر امن احتجاج کیا گیا.

پاکستان بھر میں کرم ایجنسی سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے / افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت

مظفر آباد، آزاد کشمیر:

سانحہ پاراچنار کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پاکستان بھر کی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان مظفر آباد کی جانب سے بھی پرامن احتجاج کیا گیا.

پاکستان بھر میں کرم ایجنسی سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے / افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .